: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاه نے منشیات کے غلط استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن کے موقع پر اس مسئلہ سے نمٹنے میں مصروف تمام افراد اور تنظیموں کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں منشیات
سے پاک ہندوستان کی لڑائی میں جنگجو اور اتحادی قرار دیا ہے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں، مسٹر شاہ نے منشیات کی لعنت کی سنگینی پر زور دیا اور کہا کہ اس کے خاص طور پر نوجوانوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔