نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے 11 سال میں ملک نے 140 کروڑ لوگوں کی اجتماعی شراکت داری سے بہتر حکمرانی کی طاقت سے مختلف شعبوں میں تیزی سے تبدیلی دیکھی ہے، جس سے تیزی سے ترقی ہوئی اور زندگی میں آسانیاں پیدا ہوئیں۔
مسٹر مودی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں کہا کہ ہندوستان نہ صرف تیزی سے بڑھتی ہوئی بڑی معیشت بن گیا ہے ، بلکہ موسمیاتی تبدیلی اور ڈیجیٹل اختراع جیسے اہم معاملے میں ایک نمایاں عالمی آواز بھی
بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ 014 ہے کہ 2014 میں این ڈی اے حکومت کے مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعد جناب مودی نے پہلی ہے پہلی بار وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا تھا۔ وزیر اعظم کے طور پر ان کے 11 سالہ مکمل ہونے کے موقع پر مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں کہا، ” سب کا ساتھ سب کا وکاس ، سب کا وشواس ، سب کا پر یاس“ کے اصول سے متاثر ہو کر این ڈی اے حکومت نے تیزی سے اور حساسیت کے ساتھ انقلابی تبدیلیاں کی ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ معاشی ترقی سے لے کر سماجی ترقی تک، حکومت نے لوگوں پر مرکوز ، جامع اور ہمہ جہت ترقی کو ترجیحدی ہے۔