: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 19 مئی (یو این آئی) کانگریس نے پہلگام حملے کے بعد کی فوجی کارروائی سے پہلے پاکستان کو دی گئی معلومات کو سفارتی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کر کے بی جے پی حکومت نے دوسری بار دہشت گرد حافظ سعید کو بچایا ہے ،اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو اس کا جواب دینا چاہیے مسٹر کھیڑا نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں
ایک پریس کا نفرنس میں کہا کہ جنگیں صرف سرحدوں پر ہی نہیں لڑی جاتیں بلکہ سیاسی حکمت عملی سے بھی لڑی جاتی ہیں۔ فوجیں سرحد پر بہادری سے اپنا کام کرتی ہیں تو جنگ میں ان حکمت عملی سازوں کا کردار انتہائی اہم ہو جاتا ہے جو دارالحکومت میں میں بیٹھے ہوتے ہیں۔ ان تمام لوگوں کا کردار اہم ہے اور یہ حکمت عملی یا تو فوج کی طاقت کو بڑھا سکتی ہے یا نقصان پہنچا سکتی ہے۔