حیدرآباد،30 اگسٹ (ذرائع) ہفتہ وار خصوصی مہم چلاتے ہوئے فوڈ سیفٹی ونگ کے عہدیداروں نے کشائی گوڑا سبزی منڈی، سرو نگر ریتھو بازار، ونستھلی پورم سبزی و فروٹ منڈی، مادنا پیٹ منڈی، میر عالم منڈی، اویسی سبزی منڈی، معظم جاہی مارکیٹ، مونڈا مارکیٹ، صنعت نگر سبزی منڈی، خیرت آباد سبزی منڈی، مہدی منڈی ریتھو بازار، لنگم پلی مارکٹ، پٹن چیرو اگریکلچرل مارکٹ، جے
این ٹی یو یتھو بازار، شاپور نگر فروٹ مارکٹ، بولرم مارکیٹ، ملکاجگیری فروٹ بازار، اور سبزی منڈی، میٹگوڈا جیسے مارکٹ شامل ہے۔
معائنہ کے دوران، فوڈ سیفٹی افسران نے 455 سبزی اور پھل فروشوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں حفظان صحت کے بنیادی طریقوں، FSSAI رجسٹریشن کی اہمیت، سبزیوں اور پھلوں کی درجہ بندی اور فضلہ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا۔