the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
نئی دہلی، 16 جنوری ( یواین آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے پیش نظر مرکزی حکومت کہیں اس مرتبہ عام بجٹ کو ملتوی نہ کر دے۔مسٹر کیجریوال نے جمعرات کو میڈیا سے بات چیت میں کہا’’ بجٹ کو ملتوی نہیں کیا جانا چاہئے ۔ ہم چاہتے ہیں مرکزی حکومت دہلی کی تعمیر و ترقی کے لئے معقول رقومات مہیا کرانے کا اعلان کرے‘‘ ۔ واضح رہے کہ دہلی میں اسمبلی انتخابات آٹھ فروری سے ہونے ہیں اور



پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہو رہا ہے اور یکم فروری کو عام بجٹ پیش کیا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور کسی حکومت کو نئی پالیسی لانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے، لیکن عام بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جانا ہے ۔ آپ کنوینر نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ دہلی کی تعمیر و ترقی سے سیاست کو الگ رکھا جانا چاہئے اور عام بجٹ پہلے سے طے شدہ تاریخ یکم فروری کو ہی پیش کیا جانا چاہئے۔یہ دہلی کے لوگوں کے مفاد میں ہونا چاہئے ۔ مرکزی حکومت کو دہلی کے لوگوں کے مفاد میں زیادہ سے زیادہ اسکیموں کو لانا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.