the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

غزہ کے جامع امن منصوبے میں ایک نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سعودی عرب، ترکیہ، مصر، اردن، انڈونیشیا، پاکستان، قطر اور متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے لیے قائم کیے جانے والے “بورڈ آف پیس” میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزرائے خارجہ نے بدھ کے روز ایک مشترکہ اعلامیے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امن کوششوں اور “بورڈ آف پیس” کے مقاصد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اس مشن کا اعلان غزہ کے جامع امن منصوبے کے تحت کیا گیا ہے، جس کا بنیادی ہدف مستقل جنگ بندی، غزہ کی تعمیرِ نو میں تعاون، بین الاقوامی قانون کے مطابق فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزاد ریاست پر مبنی منصفانہ و دیرپا امن کو فروغ دینا ہے، تاکہ پورے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر شریک ملک اپنی داخلی قانونی



اور انتظامی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد شمولیت سے متعلق دستاویزات پر دستخط کرے گا۔ مصر، پاکستان اور متحدہ عرب امارات پہلے ہی “بورڈ آف پیس” میں شامل ہونے کی دعوت قبول کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے غزہ کے لیے ایک “ایگزیکٹو بورڈ” کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے، جو وسیع تر “بورڈ آف پیس” کے تحت کام کرے گا۔ یہ بورڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں قائم ہوگا اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کیے گئے 20 نکاتی منصوبے کا حصہ ہے۔

ایگزیکٹو بورڈ کو مشاورتی حیثیت حاصل ہوگی، جس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اور قطری سفارت کار علی الثوادی سمیت مختلف علاقائی اور بین الاقوامی شخصیات شامل ہوں گی۔ روئٹرز کے مطابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے تقریباً 60 ممالک کو بھیجے گئے مسودہ چارٹر میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ جو ممالک تین سال سے زائد عرصے تک “بورڈ آف پیس” کی رکنیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں، انہیں ایک ارب ڈالر نقد ادا کرنا ہوں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.