the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پنچکولہ، 18اکتوبر (یو این آئی) ہریانہ میں پنچکولہ کی مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے سرسہ میں واقع ڈیرا سچا سودا کی انتظامی کمیٹی کے رکن رنجیت سنگھ قتل کے تقریباً 19برس پرانے معاملہ میں ڈیرا پرمکھ گرمیت رام رحیم سنگھ سمیت پانچ قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنائی سی بی آئی کے خصوصی جج ڈاکٹر سشیل گرگ نے قید کی سزا کے ساتھ ڈیرا پرمکھ کو 31لاکھ روپے اور چار دیگر قصورواروں کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی سنایا۔ عدالت میں ڈرا پرمکھ کو ویڈیو کانفرنسنگ سے جبکہ چار دیگر قصورواروں کرشن کمار، اتوار، جسویر اور سب دل کو ذاتی طورپر پیش کیا گیا۔اس دوران عدالت کمپلکس



اور باہر اور شہر کے دیگر حساس علاقوں میں حکم امتناعی نافذ کرنے کے ساتھ ہی سخت حفاظتی انتظامات کے تحت پولیس اور دیگر سلامتی دستے تعینات کئے گئے تھے۔
اس سے پہلے اسی عدالت نے پانچوں کو گزشتہ آٹھ اکتوبر کو اس معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا سنانے کے لئے 12اکتور کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن اس دن ڈیرا پرمکھ کی طرف سے ان کے اور ڈیرا کی طرف سے کئے جارہے سماجی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے ایک عرضی داخل کرکے سزامیں رحم کی اپیل کی گئی تھی۔ اس عدالت نے اس پر دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد سزا پر فیصلہ 18اکتوبر تک ملتوی کردیا تھا۔ اس معاملہ میں ایک دیگر ملزم اندرسین کی موت ہوچکی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.