the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 13 فروری ( یواین آئی) سپریم کورٹ نے دہلی یونیورسٹی کے گارگي کالج میں طالبات سے دست درازی کے معاملے کے تعلق سے جمعرات کے روز آئے عرضی گزار کو دہلی ہائی کورٹ جانے کا مشورہ دیا ۔عرضی گزار وکیل منوہر لال شرما نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ كانت کی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا اور فوری طور پر سماعت کی درخواست کی ۔ جسٹس بوبڈے نے مسٹر شرما کو کہا کہ وہ اپنی عرضی لے کر دہلی ہائی کورٹ جائیں ۔ مسٹر شرما نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے کی ہدایت دینے کے لئے عدالت سے درخواست کی تھی ۔ عرضی میں کہا گیا تھا کہ کالج



میں سالانہ تقریب کے دوران ادھیڑ عمر کے لوگوں نے گھس کر کئی گھنٹوں تک طالبات سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی، جبکہ نہ تو کالج انتظامیہ نہ ہی وہاں تعینات پولیس افسران نے ان شرپسند وں کے خلاف کوئی کارروائی کی۔درخواست گزار نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کرائے جانے، تمام ویڈیو فوٹیج اور کالج اور باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ضبط کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ کی تھی۔ واضح ر ہے کہ دہلی کے گارگي کالج کی طالبات نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ چھ فروری کو شراب پی کر کچھ باہری لوگ کالج کیمپس میں گھس گئے ۔ انہوں نے لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور بدتمیزی کی ۔ طالبات کا کہنا ہے کہ تین روزہ سالانہ تقریب کے آخری دن یہ واقعہ پیش آیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.