: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کیرالہ کے 1464 کروڑ روپے سے زیادہ کے 12 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
مسٹر گڈکری نے ایکس پر یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں کل 105 کلو میٹر طویل ان پروجیکٹوں سے تمل ناڈو اور
کیرالہ کے درمیان بلا تعطل ٹریفک چلائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نقل و حمل کی مجموعی لاگت کو کم کرنے اور قومی شاہراہوں پر سڑک حادثات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے کیرالہ کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا اور براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔