: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 7 اپریل (یواین آئی) روڈٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیرنتن گڈکری نے ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام خطوں کے لئے ضروری سہولیات والی 90 ایمبولینس کو آج ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ ان ایمبولینس کو ان کی وزارت کے تحت کام کررہے قومی شاہراہ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے- این ایچ آئی ڈی سی ایل نے خریداہے۔ ان ایمبولینس میں زندگی بچانے کے آلات نصب ہیں جو شاہراہوں پر حادثہ کی صورت میں زندگی بچانے
میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام خطوں کو این ایچ آئی ڈی سی ایل کی جانب سے ایمبولینس دی ہیں ان میں انڈمان نکوبار جزیرے، اروناچل پردیش، جموں وکشمیر، لداخ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اوراتراکھنڈ شامل ہیں۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل کل 90 ایمبولینسوں کی خریداری کی ہے جن پر 18.63 کروڑروپے کی لاگت آئی ۔ تقریباً 20.70 لاکھ روپے کی لاگت والی ان ایمبولینسوں کو ٹاٹا موٹرس نے تیارکیا ہے۔