: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 13 ڈسمبر (ذرائع) گدم پرساد کمار تیسری تلنگانہ ریاستی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر بلامقابلہ منتخب ہونے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے چہارشنبہ کو کاغذات نامزدگی داخل کیے اور چونکہ وہ اس عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے واحد شخص ہیں، اس لیے جمعرات کو ان کا انتخاب محض رسمی ہوگا۔ وہ تلنگانہ
اسمبلی میں دلت برادری کی نمائندگی کرنے والے پہلے اسپیکر ہوں گے۔ جمعرات کو اسمبلی میں اسپیکر کا انتخاب ہونا ہے۔ پروٹیم اسپیکر اکبر الدین اویسی ، پرساد کمار کے اسپیکر کے طور پر متفقہ انتخاب کا اعلان کریں گے۔ بی جے پی کو چھوڑ کر اسمبلی میں دیگر تمام جماعتوں بشمول بی آر ایس، اے آئی ایم آئی ایم اور سی پی آئی نے ان کی امیدواری کی حمایت کی ہے-