the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر،24جون (یو این آئی) وادی کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ تاریخی جامع مسجد سری نگر کو جمعے کے روز قریب دو ہفتے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے کھول دیا گیا مسجد کا انتظام و انصرام چلانے والی انجمن اوقاف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مسلسل دو جمعتہ المبارک کے بعد حکام کی جانب سے تاریخی جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ جیسے اہم فریضے کی ادائیگی کی اجازت دیئے جانے پر عوام نے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا
انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ مختلف بہانوں کی آڑ میں آئندہ جامع مسجد بند کرانے سے گریز کیا



جائے تاکہ عوام جو اس عظیم عبادتگاہ میں دور دراز علاقوں سے آکر اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور رکوع و سجود کے ذریعے اس کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں اس میں خلل نہ آئے۔
بیان میں کہا گیا کہ انجمن کے ساتھ فرزندان توحید نے تاہم اس امر پر شدید مایوسی کا اظہار کیا کہ اب تقریباً تین سال کا طویل عرصہ ہونے جارہا ہے جبکہ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کے سبب قال اللہ وقال الرسولﷺ کی دل آویز صداوں سے جامع مسجد کے منبر و محراب خاموش ہیں جو ہر مسلمان کیلئے حد درجہ تکلیف دہ اور روحانی اذیت کا سبب ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.