حیدر آباد 26 اپریل (یو این آئی) تلنگانہ کے سکندر آباد کے مشہور کلاک ٹاور کے قریب ایک نئے شہری فلاحی اقدام کے طور پر سال بھر روزانہ 200 افراد کو مفت ناشتہ فراہم کیا جارہا ہے۔
روزانہ صبح
7 تا 9 بجے کے درمیان کلاک ٹاور کے قریب 200 افراد کو تازہ تیار کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔
اس پہل کا آغاز کرنے والی تنظیم نے بتایا اس کاوش میں چند مقامی دکاندار اور شہری رضا کار اپنا حصہ ادا کر رہے ہیں۔