پیرس، 31 جولائی (یو این آئی) فرانس اور دیگر 14 ممالک کی جانب سے دنیا بھر سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی اپیل گئی ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس اور 14 دیگر ممالک نے اقوام متحدہ کی ایک کا نفرنس میں دنیو یارک کال پر دستخط کیے ہیں جس میں
دنیا بھر سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
نیو یارک کال میں ان 15 ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی خواہش یا اس معاملے پر مثبت غور کا اظہار کیا ہے اور دنیا بھر کے ان ممالک سے اپیل کی ہے جو اب تک ایسا نہیں کر سکے کہ وہ بھی اس مطالبے میں شامل ہوں۔