بھوپال، 31 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کا آج مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کا دورہ مکمل طور پر خواتین کو با اختیار بنانے کے نام رہا، جس کے دوران نہ صرف وزیر اعظم نے لوک ما تا دیوی اہلیا بائی ہو لکر کو وقف ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کیا، بلکہ خواتین کو با اختیار بنانے کی علامت چار خواتین نے
وزیر اعظم مودی کا استقبال بھی کیا۔
مسٹر مودی یہاں دیوی اہلیا بائی ہولکر کے 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ مہیلا سشکتی کرن مہا سمیلن سے خطاب کرنے آئے تھے۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل ، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وشنودت شرما بھی موجود تھے۔