: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دبئی 11 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرونز کے ٹکرانے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ دبئی میڈیا آفس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرونز کے ٹکرانے کے بعد چار افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے۔ متحدہ عرب
امارات کی وزارت دفاع نے کہا کہ وہ ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔ دریں اثنا، دبئی میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون حادثے میں ایک ہندوستانی شہری زخمی ہوا۔ جبکہ دو گھانا کے شہری اور ایک بنگلہ دیشی شہری کو معمولی چوٹیں آئیں۔ دبئی میڈیا آفس نے مزید کہا کہ پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔