: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد23مئی(یواین آئی) تلنگانہ کانگریس کے لیڈر و سابق رکن اسمبلی رام موہن ریڈی نے سڑک حادثہ میں زخمی شخص کو اسپتال پہنچاتے ہوئے انسانی ہمدری کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پرگی حلقہ کے کُلچرلہ منڈل میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران لکشمی دیوی پلی اسٹیل فیکٹری کے
قریب ٹووہیلر کو پیش آئے حادثہ کے بعد وہاں سڑک پر پڑے زخمی شخص کو دیکھ کر انہوں نے اپنی کار کو رکوادیا اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس زخمی شخص کو اپنے اسٹاف ارکان کے ساتھ مل کراپنی گاڑی میں پرگی کے سرکاری اسپتال علاج کے لئے منتقل کیا۔