: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بدعنوانی کے تین مقدمات میں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنائی۔ یہ تینوں مقدمات پُرباچول کے راجک نیو ٹاؤن پروجیکٹ میں پلاٹ الاٹمنٹ میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق تھے۔ بنگلہ دیش کی سرکاری نیوز ایجنسی BSS کے مطابق حسینہ پر الزام تھا کہ انہیں بغیر کسی باضابطہ درخواست کے پلاٹ الاٹ کیا گیا اور یہ الاٹمنٹ قانونی دائرہ اختیار سے باہر جا کر کیاگیا۔ اس وقت شیخ حسینہ بھارت میں موجود ہیں اس لیے عدالت نے یہ فیصلہ ان کی غیر حاضری میں سنایا۔ ہر مقدمے میں عدالت نے انہیں سات سال قید کی سزا دی جو ملا کر مجموعی طور پر 21 سال ہوتی ہے۔عدالت نے حسینہ کے خاندان کے علاوہ سابق وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ شریف احمد،
ہاؤسنگ وزارت کے افسران اور دارلحکومت ترقیاتی ادارے کے حکام سمیت 20 دیگر افراد کے خلاف بھی مقدمات چلائے۔ ان میں سے ایک کو چھوڑ کر باقی تمام کو مختلف مدت کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ وزارت کے ایک جونیئر افسر کو بری کر دیا گیا۔ صرف ایک ملزم نے عدالت میں حاضر ہو کر مقدمہ لڑا اور اسے تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔اس سے پہلے اسی ماہ کے آغاز میں شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کے ایک کیس میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ان پر گزشتہ سال عوامی بغاوت کو طاقت کے ذریعے دبانے کا الزام ہے جس کے بعد ان کی 15 سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوا۔ شیخ حسینہ اور ان کی جماعت عوامی لیگ ان مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتی ہے۔ انہوں نے اپنے دفاع کے لیے کوئی وکیل مقرر نہیں کیا جبکہ بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں نے بھی ان مقدمات کی شفافیت پر سوال اٹھائے ہیں۔