امریکہ،18 جولائی(ذرائع) وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے جمعرات کو بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہریوں سے ملک کے قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ یہ بیان ایک وائرل ویڈیو کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں ایک ہندوستانی خاتون کو مبینہ طور پر پولیس حکام نے حراست میں لیا ہے کیونکہ خاتون نے امریکہ میں ایک مہنگے اسٹور سے کئی اشیاء چرانے کی کوشش کی تھی۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران وائرل ویڈیو کے بارے میں پوچھے جانے پر، ایم ای اے کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، "جب کوئی شخص کسی بھی ملک میں رہتا ہے - چاہے وہ اس ملک کا شہری ہو یا غیر ملکی شہری - اس ملک کے قوانین کی پیروی کرنا اس کی ذمہ داری ہے۔
خاتون نے مبینہ
طور پر الینوائے کے ایک ٹارگٹ اسٹور میں سات گھنٹے سے زیادہ وقت گزارا اور 1,300 ڈالر (تقریباً 1.1 لاکھ روپے) کا سامان لیا اور بغیر ادائیگی کیے اسٹور سے نکلنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ مئی میں پیش آیا تھا اور ٹارگٹ کے ایک ملازم اور خاتون کے درمیان تصادم کے وائرل ہونے کے بعد منظر عام پر آیا تھا۔
ویڈیو میں اسے اشیاء کی ادائیگی کی پیشکش کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔ وہ کہتی ہیں، "اگر ایسا ہے تو مجھے آپ کوپریشان کرنے کے لیے مجھے بہت افسوس ہے- میں اس ملک کی نہیں ہوں، میں یہاں نہیں رہوں گی۔
خاتون سے پوچھ تاچھ کررہی خاتون پولیس افسر نے جواب دیا کہ کیا ہندوستان آپ کو چیزیں چرانے کی اجازت ہے؟ مجھے نہیں لگتا۔