نئی دہلی مئی 09 (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر شنکر نے جمعہ کے روز برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے آپریشن سندور کے سلسلے میں فون پر بات کی ڈاکٹر شنکر نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ برطانیہ کے خارجہ سکریٹری مسٹر نیمی کے ساتھ آج سہ پہر فون پر بات چیت ہوئی۔
ہماری بات چیت دہشت گردی سے نمٹنے پر مرکوز تھی،
جس کے لیے عدم برداشت کا موقف ہونا چاہیے بات چیت کے دوران، وزیر خارجہ نے اپنے برطانوی ہم منصب کے سامنے ہندوستان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف ہندوستان کی جوابی کارروائی کی پیمائش، مناسب ، ذمہ دارانہ اور غیر اشتعال انگیز تھی۔ پاکستان نے کشیدگی بڑھانے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔