اکرا، نئی دہلی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گھانا کی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کیا، یوں وہ گھانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم بن گئے یہ اجلاس پارلیمنٹ کے اسپیکر البان کنگز فورڈ سمانا با گبن کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے ارکانِ پارلیمنٹ ، سرکاری حکام اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی یہ خطاب ہندوستان اور گھانا کے درمیان تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ تھا، جو باہمی احترام اور جمہوری اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو ان دونوں ممالک کو جوڑتی
ہیں۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ہندوستان اور گھانا کے درمیان تاریخی تعلقات کو اجا گر کیا، جو آزادی کی مشترکہ جدوجہد اور جمہوریت و جامع ترقی سے وابستہ عزم کے ذریعے پروان چڑھے۔ انہوں نے گھانا کے صدر معزز جان ڈرامانی مہاما اور گھانوی عوام کا ان پر قومی اعزاز عطا کرنے پر شکریہ ادا کیا، اور اس اعزاز کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کی علامت قرار دیا۔ وزیر اعظم نے عظیم گھانوی رہنما ڈاکٹر کو امے نکرومہ کی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد ، امن اور انصاف کے نظریات ہی مضبوط اور دیر پاشراکت داری کی بنیاد ہوتے ہیں۔