the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 11 جون (یو این آئی) ملک میں کووڈ 19 قہر کے درمیان مسلسل چوتھے دن کورونا کے نئے کیس ایک لاکھ سے کم رہے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 91702 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 92 لاکھ 74 ہزار 823 کروڑ ہوگئی ہے اس دوران جمعرات کو ملک میں 32 لاکھ 74 ہزار 672 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ، اس کے ساتھ ہی 24 کروڑ 60 لاکھ 85 ہزار 649 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائےجاچکے ہیں۔
جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران



کورونا وبا کی وجہ سے 3403 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جو کل کی 6148 اموات کے مقابلے بہت کم ہیں۔ ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 63 ہزار 79 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب بھی 1.24 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 34 ہزار 580 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جسے ملاکر ملک میں اب تک دو کروڑ 77 لاکھ 90 ہزار 73 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ملک میں سرگرم کیسز 46 ہزار 281 کم ہو کر 11 لاکھ 21 ہزار 671 رہ گئے ہیں۔ سرگرم معاملے کی شرح کم ہوکر 3.33 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شفایابی کی شرح اب بڑھ کر 94.93 فیصد ہوگئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.