واشنگٹن، 28 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، غزہ میں امدادی مراکز قائم کریں گے، ایران نے پھر جوہری پرو گرام شروع کیا تو اسے فوری مٹادیں گے۔
اسکاٹ لینڈ میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹار مر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا
کہ برطانوی وزیر اعظم سے غزہ کے مسئلے پر بات ہوئی ہے ، حماس کے ساتھ مذاکرات اور غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مشکلات در پیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں غذائی قلت حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا، غزہ کے حالات کئی دہائیوں سے خراب ہیں، ہم نے 60 ملین ڈالر غزہ میں خوراک کیلئے فراہم کیے، امید ہے خوراک ضرورت مند لوگوں تک پہنچے گی۔