ذرائع:
عمان میں اچانک آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ایک کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور اس میں سوار چار افراد ہلاک ہوگئے، جن میں دو ہندوستانی شامل ہیں جبکہ ایک ہندوستانی خاتون لاپتہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق عید کے موقع پر عمان کے دارالحکومت مسقط سمیت کئی
شہروں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ اسی دوران الباطنہ گورنریٹ میں ایک کار سیلابی پانی میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد کی موت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں میں ریاست کیرالا کے تریتالہ سے تعلق رکھنے والے یوسف اور شملہ شامل ہیں، جبکہ اسی علاقے کی ایک اور خاتون رملہ لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔