: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 13 اگست (یواین آئی)زراعت او ر ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی درآمد کو نئے مناظر تک پہنچانے اور اس کے فروغ پر مسلسل زور دیتے ہوئے اے پی ای ڈی اے نے ہماچل پردیش باغبانی پیداوار مارکیٹنگ اور پروسیسنگ کارپوریشن لمٹیڈ ( ایچ پی ایم سی ) کے ساتھ مل کر آج سیبوں کی پانچ منفرد اقسام پرمشتمل -روئل ڈلیسئس ، ڈارک بیرن گالا ،
اسکارلیٹ اسپر ، ریڈ ویلیکس اور گولڈن ڈلیسئس کی پہلی کھیپ بحرین کو بھیجی ۔
یہ سیب ہماچل پردیش کے کسانوں سے حاصل کئے گئے ہیں اور اے پی ڈی اے کے رجسٹرڈ ڈی ایم انٹرپرائزز کے ذریعہ اس ملک کو بھیجا گیا۔
یہ سیب سرکردہ ریٹیلر – الجزیرہ گروپ کی جانب سے منعقدہ ایپل پروموشن پروگرام میں دکھائے جائیں گے،جس کی شروعات 15 اگست 2021 کو ہوگی۔