the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی ویمن کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
انگلینڈ
رامپور: 15اپریل(ایجنسی) اترپردیش کے رامپور پارلیمانی حلقے سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار و پارٹی جنرل سکریٹری اعظم خان کے خلاف بی جے پی امیدوار و بالی ووڈ اداکارہ جیہ پردہ کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے کے الزام میں ضلع انتظامیہ نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ اعظم خاں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی موجودگی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرر ہے تھے ۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران بی جے پی امیدوار پر قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے خلاف دئے گئے قابل اعتراض بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ" میں اپنے خلاف استعمال کی گئی اس زبان کو ہر گز برداشت نہیں کرسکتی"۔ساتھ ہی انہوں نے عوام سے انتخاب میں اپنے حق میں ووٹنگ کرنے اور اعظم خان کا بائیکاٹ کر کے انہیں سبق سکھانے کی اپیل کی۔ وہیں رامپور ضلع انتظامیہ نے اتوار کی دیر رات شاہ آباد پولیس اسٹیشن پر ایس پی امیدوار اعظم خان کے خلاف آئی پی سی کے دفعہ 509 اور آر پی ایکٹ کے سیکشن 125 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

تاہم اعظم خان نے کسی بھی قسم کے قابل اعتراض بیان دینے سے انکار کرتےہوئے اپنے موقف



کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ" میں نے صرف یہ کہا ہےکہ ایسے چہرے کو پہچاننے کی ضرورت ہے جس نے ایک بار کہا تھا کہ میں اپنے ساتھ 150 رائفلس لایا ہوں۔اگر میں نے اعظم خان کو دیکھ تو میں ان کو مار دوں گا۔میرے لیڈر نے بھی غلطی کی۔اب یہ بات آشکارا ہوچکی ہے کہ اس نے آر ایس ایس کا پوشاک زیب تن رکھا ہے۔ میں رامپور سے 9 بار ایم ایل اے ہونے کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت میں وزیر بھی رہا ہوں۔میں اچھی طرح سے جانتا ہوں کہ مجھے کیا کہنا ہے۔کیا کوئی اس بات کو ثابت کرسکتا ہے کہ میں نے کسی کا نام لیکر اس پر کوئی تنقید کی ہے یا اس بے عزتی کی ہے۔ اگر کوئی یہ ثابت کردیتا ہے تو میں انتخاب نہیں لڑوں گا۔خان نے یہ بھی دعوی کیا کہ میڈیا نے ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے۔ وہیں نیشنل کمیشن فار ویمن کے چیئر پرسن ریکھا ورما کہا کہ پینل اعظم خان کو ان کے قابل اعتراض بیان کے خلاف وجہ بتاو نوٹس جاری کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ رامپور میں تیسرے مرحلے کے تحت23 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ان دونوں وہاں انتخابی مہم پورے شباب پر ہے۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.