ہبلی، 02 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پر ہلاد جوشی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے لیڈر کلد کا پر بھا کر بھٹ کے خلاف درج ایف آئی آر پر کرناٹک حکومت پر تنقید کی اور اسے ووٹ بینک کی سیاست کی ایک بڑی مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔
مسٹر جوشی نے پیر کو
یہاں نامہ نگاروں سے کہا، یہ اب صرف نفرت انگیز تقاریر کا معاملہ نہیں ہے ، یہ ایک سیاست پر مبنی سازش ہے۔ کرناٹک آج بنیاد پرستوں اور یہاں تک کہ دہشت گردوں کے لیے بھی محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔ جب کوئی سچ بولتا ہے تو حکومت پریشان ہو جاتی ہے۔ مسائل پر توجہ دینے کے بجائے ، وہ بولنے کی ہمت کرنے والوں کے خلاف معاملے درج کر رہی ہے ۔