: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر ، 26 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے جمعرات کو زور دے کر کہا ہے کہ ریاستی درجہ کی بحالی پر جاری بات چیت کو اب طول نہ دیا جائے بلکہ فوری طور پر حتمی فیصلہ لیا جائے تاکہ عوام کی دیرینہ مانگ پوری ہو سکے انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ کشمیری عوام
کا آئینی و جمہوری حق ہے جسے مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ مرکز کی جانب سے جموں و کشمیر کے لیے 10,600 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ایک خوش آئند قدم ہے، جس میں مغل روڈ اور سادھنا پاس پر ٹنل منصوبے شامل ہیں۔