: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/24اپریل(ایجنسی) کانگریس رہنما رینوکا چودھری نے منگل کو کہا کہ کاسٹنگ کاوچ کلچر صرف فلم انڈسٹری تک ہی محدود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بھی اس سے متاثر ہے۔ رینوکا چودھری نے کوریوگرافر سروج خان کے متنازع بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ بتا دیں کہ سروج خان نے کہا تھا کہ فلم صنعت میں کاسٹنگ کاوچ عام ہے اور یہ فنکاروں کی روزی روٹی کا ذریعہ ہے۔ حالانکہ، تنازعہ بڑھنے پر سروج خان نے اپنے بیان
پر معافی مانگ لی۔
رینوکا چودھری نے کہا، "یہ صرف فلم صنعت تک محدود نہیں ہے، یہ ہر جگہ ہے اور یہ ایک تلخ حقیقت ہے۔ یہ مت سوچئے کہ پارلیمنٹ یا کوئی دوسرا دفتر اس سے بچا ہے۔" انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اس کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے اور ہیش می ٹو کی شروعات کرنی چاہئے۔