واشنگٹن، 31 جولائی (یو این آئی) امریکی فیڈرل ریزرو نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے بدھ کے روز پالیسی شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی (ایف او ایم سی) کی میٹنگ
کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ادارہ زیادہ سے زیادہ روزگار اور طویل مدت میں 2 فیصد افراط زر کے ہدف کو حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔
کمیٹی نے اعتراف کیا کہ معاشی منظر نامے کے حوالے سے غیر یقینی صور تحال میں اضافہ ہوا ہے۔