واشنگٹن، 23 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو رل ریزرو کے چیئر مین جیروم پاول کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی کار کردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے اشارہ دیا کہ ان کی فیڈرل بینک کی قیادت کی مدت جلد ختم ہو سکتی ہے ٹرمپ نے
وائٹ ہاؤس میں کانگریسی ریپبلکنز سے بات کرتے ہوئے کہا، وہ اچھا کام نہیں کر رہے ہیں اور ... وہ محض کچھ مدت کے لیے وہاں ہوں گے ، زیادہ دیر تک نہیں رہیں گے ۔
ٹرمپ نے پاول کو سخت مزاج اور نادان قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پاس فیڈ کا ایک خوفناک سر براہ ہے۔