حیدرآباد،23 اگسٹ (ذرائع) پرائمری ایگریکلچر کوآپریٹیو سوسائٹیز (پی اے سی ایس) میں لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر ریاست بھر کے کسانوں کو یوریا کے حصول کی جدوجہد میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کئی جگہوں پر، خواتین کسانوں کو بھی لمبی قطاروں میں انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا اور بحران کو حل کرنے میں ریاستی
حکومت کی ناکامی پر غصے کا اظہار کیا۔
جوگولمبا گڈوال ضلع میں، کئی خواتین کسانوں نے پی اے سی ایس میں گھنٹوں انتظار کیا۔ پچھلے 10 سالوں میں، ہم نے ایسی مشکلات کا سامنا نہیں کیا-ہمیں قطاروں میں کھڑے ہوئے بغیر وافر مقدار میں یوریا مل جاتا تھا۔ لیکن اس سیزن میں، گھنٹوں انتظار کرنے کے باوجود، یوریا ملنے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔