حیدر آباد 22 اپریل (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر آبکاری جوپلی کرشنا راو نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ ”بھو بھارتی قانون کے ذریعہ کسانوں کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔
ضلع محبوب نگر کے بھوت پور منڈل مستقر میں بھو بھارتی قانون پر منعقدہ
ایک شعور بیداری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اراضی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے ماضی میں کوئی مؤثر قانون موجود نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بھو بھارتی قانون کے تحت ان مسائل کا فوری حل ممکن ہو گا۔