: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 09 جون (یواین آئی) وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے بدھ کو کہا ہے کہ کاشتکار تنظیمیں زرعی اصلاحات قوانین پر اپنے اعتراض کی وجوہات پیش کریں، حکومت ان کو حل کرے گی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں مسٹر تومر نے کہا کہ مشتعل کسان تنظیمیں جب چاہیں گے تب بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں تنظیموں کے ساتھ 11 دور کے مذاکرات ہوئے ، ان کو کیا اعتراض ہے ، اس کا نہ تو پارلیمنٹ میں جواب
دیا گیا اور نہ ہی کسان تنظیموں نے۔ حکومت قوانین کی خرابیاں دور کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بحث کے دوران کسانوں کو ٹھوس تجاویز دی گئیں۔ زرعی اصلاحات کے قوانین کو ڈیڑھ سال سے معطل رکھا گیا ہے۔ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے اور ان کااحترام کرتی ہے۔ زرعی قوانین کسانوں کے مفاد میں ہیں۔ گزشتہ سات برسوں کے دوران کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لئے بے مثال فیصلے کیے گئے ہیں۔