: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،15 دسمبر(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت الزام لگاکر اور جھوٹی تشہیر کرکے تحریک کرنے والے کسانوں کو ڈرانا چاہتی ہے لین اسے سمجھ لینا چاہئے کہ ہمارے کسان دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں محترمہ واڈرا نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ واردولی میں کسانوں ڈرانے دھمکانے کا انگریزوں نے بھی خوش کوشش کی تھی
اور یہاں تک کہ ان کی زمین کو بھی ضبط کردیا تھا لیکن کسان مردآہن کی قیادت میں نہ ڈرے اور نہ ہی جھکے۔
محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا۔’’باردولی کے کسانوں کو انگریزوں نے جائیداد قرق جیسی تمام دھمکیاں دیں لیں سردارپٹیل جی کی قیادتم یں کسان ڈرے نہیں اور ستیہ گرہ کی جیت ہوئی۔ سردار پٹیل جی کی برسی پر آج اس حکومت کوبتانے کی ضرورت ہے کہ کسان جھوٹے تشہیر اور دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ۔جے ہند جے کسان۔‘‘