: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چنڈی گڑھ، 5 اگست (یو این آئی) ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجا نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت فصل انشورنس اسکیم کے نام پر کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔
یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آج بھی کسان خراب فصلوں کے
معاوضے کے لیے دربدربھٹک رہے ہیں، جبکہ ان کے حصے کا پریمیم بینک کھاتوں سے کاٹ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں انشورنس کروانے کے باوجود کچھ ریاستوں میں کسانوں کو قدرتی آفات کی وجہ سے تباہ شدہ فصل کے معاوضے کے لیے دردر بھٹکناپڑرہا ہے۔