: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/22مارچ(ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے فیس بک ڈیٹا لیک اسکینڈل پر خاموشی توڑتے ہوئے حکومت پر جوابی حملہ کیا ہے۔ راہل کے مطابق، حکومت عراق کے موصل میں 39 لوگوں کی موت سے توجہ بھٹکانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جمعرات کی صبح انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک ڈیٹا چوری کیس میں کانگریس کا نام شامل کر دیا گیا، تاکہ میڈیا عراق کے موصل حادثے کو بھول جائے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">دراصل، بدھ کو بی جے پی نے فیس بک اسکینڈل میں کانگریس کنکشن کا دعوی کیا تھا۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کانگریس پر سوشل میڈیا کے ذریعے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ پرساد نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے 2019 کی انتخابی مہم کے لئے برطانوی ایجنسی کیمبرج اینالٹكا کو ذمہ داری سونپی ہے، جس پر کئی سنگین الزام لگے ہیں۔ دراصل کچھ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں میں بھی دعوی کیا گیا تھا کہ کانگریس کیمبرج انالٹیکا سے خدمات لے رہی ہے۔