: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کلکتہ یکم جنوری(یواین آئی) ہیمنت سورین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہی گرفتار کر لیا تھا اس کے 24 گھنٹے گزرنے سے پہلے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر
انہیں جیل میں ڈال دیا جائے تو بھی وہ بی جے پی کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گی جمعرات کو شانتی پور کے گورنمنٹ سروس پروگرام میں ممتا بنرجی نے بی جے پی مخالف لیڈروں کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ’’اگر آپ مجھے جیل میں ڈال دیں گے تو بھی میں جیل توڑ کر باہر آؤں گی۔