بلاسپور، 2 مارچ (یو این آئی)صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ تعلیم میں اخلاقی اقدار کو شامل کرنا ضروری ہے۔ اخلاقی اقدار کے بغیر تعلیم سماج کے لئے فائدہ مند نہیں ہوسکتا ہے۔
مسٹر کووند نے آج یہاں گرو گھاسی داس سینٹرل یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کا اہم مقصد صرف ڈگری حاصل کرنا ہی نہیں بلکہ ایک اچھا انسان بننا بھی ہے۔ اچھا انسان اگر ڈاکٹر بنے گا تو اچھا ڈاکٹر ہوگا، اگر انجینئر بنے گا تو اچھا انجینئر ہوگا۔ صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ اچھا انسان سماجی زندگی میں بھی اپنی
بہترین خدمات دیتا ہے۔
انہوںنے کہا کہ یونیورسٹی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ طالب علموں کو ایمانداری، ڈسپلن، رواداری، قانون کی پاسداری جیسے زندگی کے اہم اقدار کو اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی تحریک دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا میں ہندوستان کی پہچان ایک جدید و ترقی یافتہ ملک کے طور پر ہورہا ہے۔
نوجوانوں کی توانائی کی بل پر ہی ہم آج دنیا میں دوسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ، ایکو سسٹم تیار کرسکے ہیں اور جدید ٹکنالوجی سے لے کر خلائی سائنس تک کے شعبہ میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔