: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد/20ڈسمبر(اعتماد) حیدرآباد سے شائع ہونے والا مشہور و معروف اخبار روزنامہ اعتماد کی 13ویں سالگرہ دارالسلام میں واقع دفتر اعتماد میں منائی گئی- اور روزنامہ اعتماد کے ایڈیٹر ، پرنٹر، پبلیشر ومالک جناب برہان الدین اویسی کو اعتماد کے اسٹاف نے دل کی گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلپوشی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، اس موقع پر شعبہ اشتہارات ، اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ، سرکلولیشن ، سب ایڈیٹرس ، فوٹوگرافرس اور رپورٹرس موجود تھے،
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">13ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے اعتماد اسٹاف کے علاوہ دارالسلام بینک کا اسٹاف بھی موجود تھا، اور ایم آئی ایم پارٹی کے سرگرم رکن و یوتھ لیڈر یاسرعرفات بھی موجود تھے- یاسرعرفات نے جناب برہان الدین اویسی کو اس موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اعتماد کی ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-
مبارکباد دینے کے لیے کئی سرگرم کارکن اعتماد دفتر پہنچے تو وہیں فون کالز کے ذریعہ قارئین نے مبارکباد پیش کی- فونوں پر مبارکباد کا سلسلہ صبح سے ہی شروع ہوگیا تھا-