تیانجن، یکم ستمبر (یو این آئی) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آج تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سر براہی اجلاس کے دوران چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹیکل بیورو کے فرسٹ سیکریٹری کائی چی سے ملاقات کی جس میں انقرہ کی جانب سے بیجنگ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دنے پر زور دیا
گیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ، ہم اقوام متحدہ، جی 20 اور بر کس جیسے پلیٹ فارمز میں اس تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے آپ کی مسلسل حمایت کی توقع کرتے ہیں۔