the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

انڈیا پاکستان کرکٹ میچ ہونا چاہیے یا نہیں؟

ہاں ہونا چاہیے
نہیں ہونا چاہیے
نہیں کہہ سکتے
کابل، 6 ستمبر (یو این آئی/اسپوتنک) افغانستان پر دوبارہ قبضہ جمانے والی تنظیم طالبان نے پیر کے روز کہا کہ افغانستان میں اب جنگ ختم ہوچکی ہے اور توقع ہے کہ اگلے چند دنوں میں نئی ​​حکومت کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔
تنظیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں آئندہ چند دنوں میں نئی ​​حکومت کی تشکیل کا اعلان متوقع ہے۔
شمشاد نیوز براڈکاسٹر نے ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا کہ "افغانستان میں جنگ



ختم ہو چکی ہے، اب ہم سب مل کر ملک کی تعمیر نو کے لیے کام کریں گے"۔
طالبان کے ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ پنجشیر میں ہونے والی جھڑپوں میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان آئندہ چند دنوں میں کیا جائے گا۔
اس سے قبل آج دن میں مسٹر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ پنجشیر بالآخر ملک کا 34 واں اور طالبان کے کنٹرول میں آنے والا آخری صوبہ بن گیا ہے۔ تاہم مزاحمتی قوتوں نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.