نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ای۔ مارکیٹ پلیس ، جی ای ایم سے سرخ فیتہ شاہی ختم کر کے محروم لوگوں کے لیے دروازے کھول رہا ہے ، اس طرح انہیں پیسہ بچانے میں بھی مدد مل رہی ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جی ای ایم پر مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کا ایک
مضمون شیئر کیا ہے۔
مسٹر مودی نے اس پوسٹ میں لکھا کہ شفاف حکمرانی کے لیے حکومت کی کوششوں کو ڈیجیٹل فروغ ملا ہے۔ جی ای ایم انڈیا پسماندہ لوگوں کے لیے دروازے کھول رہا ہے ، سرخ فیتہ شاہی کو ختم کر رہا ہے اور بڑی بچت کو یقینی بنارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر گوئل نے اس موضوع پر مکمل اطلاعات دیتے ہوئے ایک معلوماتی مضمون تحریر کیا ہے۔