نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو تین نئے اقدامات کا اعلان کیا۔ انتخابی فہرستوں کے جائزے میں موت کے اندراج کے الیکٹرانک ریکارڈ کا استعمال، بوتھ لیول آفیسر ز (بی ایل اوز ) کو معیاری تصویری شناختی کارڈ فراہم کرنا اور ووٹر سلیپس کو زیادہ
صارف دوست بنانا۔
کمیشن کی ایک ریلیز کے مطابق اس طرح کے اقدامات کا تصور چیف الیکشن کمشنر (سی ایس سی) گیا نیش کمار نے اس سال مارچ میں الیکشن کمشنروں ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر و و یک جوشی کی موجودگی میں چیف الیکٹورل آفیسر ز (سی ای او) کی کا نفرنس کے دوران کیا تھا۔