: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
احمد آباد 26 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز یہاں کہا کہ ہندوستان میں تیار کردہ الیکٹرک گاڑیاں 100 ممالک کو برآمد کی جائیں گی اور ملک میں ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کی پیداوار بھی شروع ہو جائے گی مسٹر مودی نے گجرات کے احمد آباد ضلع کے ہانسل پور میں سوزوکی کی ای وٹارا الیکٹرک
کار کی نقاب کشائی کی، گرین موبلٹی پہل کا افتتاحکیا اور کہا کہ گنیشوا تسو کے دوران میک ان انڈیا کے سفر میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ آج سے ہندوستان میں تیار ہونے والی الیکٹرک گاڑیاں 100 ممالک کو برآمد کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ملک میں ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کی پیداوار بھی شروع ہو جائے گی۔