: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 6 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے خصوصی نظر ثانی کے دوران بہار کی ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے 65 لاکھ لوگوں (مردہ اور مستقل طور پر ہجرت کرنے والے) کی تفصیلات ہفتے تک دینے
کے لئے کہا ہے جسٹس سوریہ کانت، جسٹس اجول بھوپان اور جسٹس این کے سنگھ کی بنچ نے درخواست گزار ایسوسی ایشن فار ڈیمو کریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) کی جانب سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کی درخواست پر یہ ہدایت دی۔