کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟
نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کے روز الیکشن کمیشن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی توجہ ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے پر نہیں بلکہ حقائق کی تصدیق کے بعد ووٹر لسٹ میں نام جوڑنے پر مرکوز ہونی چاہئے کانگریس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے بہار میں ووٹر لسٹ پر جامع نظر ثانی کے نام پر جو کام کیا جارہا ہے اس کا مقصد ووٹر لسٹ کو صاف اور شفاف بنانا نہیں ہے بلکہ جمہوریت کو تباہ کرنا ہے۔
align="right" style="text-align:right">پارٹی کے جنرل سکریٹری اور شعبہ ابلاغیات کے انچارج جے رام رمیش نے
کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے ٹھیک بعد ، الیکشن کمیشن نے بہار کے تمام 243
اسمبلی حلقوں میں سروے کیا اور کہا کہ ووٹر لسٹ پہلے ہی تقریب درستگی پر ہے لیکن
کاغذی کارروائی اور بیداری کے فقدان کی وجہ سے ، بہت سے اہل ووٹروں کا اندراج نہیں
ہو سکا ہے۔