نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے 345 رجسٹر ڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کی شناخت اور فہرست سے ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے جو گزشتہ چھ سالوں میں ایک بھی الیکشن لڑنے کی ضروری شرط کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر گیا نیش کمار کی صدارت میں الیکشن کمشنر ز ڈاکٹر
سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر و و یک جوشی نے مل کر 345 رجسٹر ڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کو فہرست سے نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس میں وہ تمام سیاسی جماعتیں شامل ہوں گی جو 2019 سے کہیں بھی سر گرم نہیں ہیں۔ یہ تمام رجسٹر ڈ غیر تسلیم شدہ جماعتیں ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موجود ہیں۔