: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اسلام آباد، 17 ستمبر (یو این آئی/اسپوتنک) پاکستان کی ریاست خیبر پختونخوا کے ضلع لوور ڈیر میں نماز جنازہ کے دوران گولی باری میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ 15 دیگر زخمی ہو گئے۔
دنیا نیوز براڈکاسٹر نے جمعرات کی دیر رات اپنی
رپورٹ میں بتایا کہ عوام کے دو گروہ کے درمیان زمین کے تنازعہ کی بابت نماز جنازہ کے دوران گولی باری ہوئی۔ گولی باری میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کروایا گیا جن میں 10 کی حالت سنگین ہے۔