حیدر آباد 2 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت تعلیم اور صحت کو سب سے زیادہ ترجیح دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریب عوام میں سرکاری اسپتالوں کے بارے
میں موجود منفی تاثر کو بدلنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے ریاست کے تمام پرائیویٹ ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہر سال ایک مہینہ کسی بھی سرکاری اسپتال میں خدمات انجام دیں۔